1 جولائی 2014 - 12:14
پابندیوں کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے: ڈاکٹر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کا جال ٹوٹ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں صنعت و معدن کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ بعض پابندیاں ختم ہوجائيں گی کہا کہ پابندیوں کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے اور اب کوئی بھی پابندیوں کو پہلی حالت پر واپس نہیں لا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کا اپنے راستے پر گامزن رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اور مذاکراتی ٹیم چھ عالمی طاقتوں کے مقابلے میں ملت ایران کے حقوق کے دفاع کے لۓ ضروری مہارت کی حامل ہے ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کام مشکل ہے لیکن ہم حتمی کامیابی تک اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔ صدر مملکت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اچھے اور برادرانہ تعلقات خطے کی اقوام کے مفاد میں ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کی روک تھام اور قیام امن کے لۓ اپنے سارے وسائل بروئے کار لا رہا ہے کیونکہ انتہا پسندی اور تشدد خطےکے کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲